Sunday, June 20, 2021

Books of Allama Khadim Hussain Rizvi

 علامہ خادم حسین رضوی امت مسلمہ کے ایک عظیم لیڈر تھے جن کے فیض کا سلسلہ آج بھی جاری ہے آپ نے اپنی تقاریر سے سوئی ہوئی امت کو بیدار کیا آپ نے ناموس رسالت کے لیے وہ کام کیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا علامہ خادم حسین رضوی نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کی بنیاد رکھی آپ کی تصانیف درج ذیل ہیں جو انکی زندگی میں ہی شائع ہوئی 


تسیر ابواب الصرف

تعلیمات خادمیہ

فصائل درود شریف

ان کتابوں کو پڑھ آج بھی امت فیض یاب ہوتی ہے ان میں سے علامہ خادم حسین رضوی کے چند فرامین درج ذیل ہیں

1:اب ایک جنگ شروع ہوچکی ہے اور یہ ناموس رسالت کی جنگ جو اس میں پیچھے رہا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غداری کررہا ہے۔ 

2: اگر دنیا و آخرت میں عزت چاہتے ہو تو "لبیک یا رسول اللہ " کا نعرہ لگاو۔ 

3: میری داڑھی سفید ہوگئی اور بہت ساری کتابیں پڑھی ہیں مجھے کوئی ایک بھی ایسی روایت نہیں ملی جس سے پتا چلے کہ جس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے 2 نمبری کی ہو اور وہ بچ گیا ہو۔

4: اسلام قربانیوں کا نام  ہے چیخنے چلانے کا نام نہیں ہے۔

5:اگر ہم فیض آباد دھرنے میں جل کر راکھ ہوجاتے تو بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے مقابلے میں ان چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ 

6:اسلام کسی کا قرض نہیں رکھتا اگر کسی نے صرف کلمہ خیر بھی کہا تو اسلام  اسکے اس ایک جملے کے صدقے میں ہزاروں افراد کے سامنے اسکی تعریف کرا دیتا ہے۔

7:جوانو۔۔!!

تم اٹھ کھڑے ہوئے تمھارا اٹھ کھڑا ہونا ہی کافی ہے۔ 

اسلام تمھاری جوانیاں بچائے گا اور تمھاری عزتیں بھی بچائے گا 

اگر اسلام کے ساتھ رہو گے تو تمھارا نام روشن رہے گا۔ 

8:باتوں سے بات نہیں بنے گی بلکہ اب گھروں سے نکلنا پڑے گا۔ 

صحابہ کرام نے پیٹ پر پتھر باندھ کر بھی نماز نہیں چھوڑی اور تم اعلی کھانے کھا کر بھی کہتے ہو دین پر چلنا مشکل ہے۔ 

9: جب  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کادین تخت پر ہوگا تو کوئی کسی کا حق نہیں مارے گا ۔

10: اگر امت مسلمہ ترقی کرنا چاہتی ہے تو اپنے دلوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت مزید پیدا کرے 

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر فرض اعظم بلکہ جان ایمان ہے۔

 11: اگر کوئی اسلام کی مدد نہ کرنا چاہے تو اسلام اسکی مدد کا محتاج نہیں  

اسلام تو کمزوروں کو اتنی طاقت دیتا ہے کہ وہ ظالموں کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں اور فتح یاب ہوجاتے ہیں۔

12: لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت سخت بولتا ہوں میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے سخت ہوں اور ہونا بھی چاہیے مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ  فرماتے ہیں تلخ لہجے والا انسان سچا ہوتا ہے اور میٹھے لہجے والے اکثر منافق ہوتے ہیں۔

 اللہ تعالی ہمیں بھی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہرہ دینے کی توفیق عطا فرمائے ۔

2 comments:

  1. Allama khadim hussain rizvi se related books kidr se milain gi

    ReplyDelete
  2. Allama khadim hussain rizvi se related books kidr se milain gi

    ReplyDelete